شہداء فورم بلوچستان کی ملٹری کورٹس میں انتشار پسندوں کے حوالے سے دائر کی گئی پٹیشن سماعت کیلئے داخل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہداء فورم بلوچستان کی طرف سے ملٹری کورٹس میں دہشت گردوں اور انتشار پسندوں کے حوالے سے دائر کی گئی پٹیشن سماعت کیلئے داخل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پٹیشن معزز عدالت کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جو عدالت نے سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے حوالے سے دیا ہے۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ جب 9 اور 10 مئی کو افسوسناک واقعات رونما ہوئے جہاں سیاسی کارکنوں کے بھیس میں بے ہنگم، اشتعال انگیز اور شرپسندوں کے ہجوم میں شامل افراد نے لوگوں کو بھڑکایا اور نفرت کو ہوا دی۔
استدعا کے مطابق اِن لوگوں نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تضحیک کی۔ ملٹری عمارتوں اور حساس اداروں کے دفاتر پر دھاوا بولا، چھاؤنیوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ مسلح افواج کے اہلکاروں پر پتھر اور لاٹھیاں برسائی گئیں، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، سرکاری املاک کا محاصرہ کیا گیا، یاد گارِ شہداء پر توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی۔
پیٹیشن میں کہا گیا کہ 9 مئی کے مجرمان نے بہت سی ‘ریڈ لائن’ عبور کیں۔ ان غنڈوں کے غداری کے جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہوئے اور کسی قسم کی خود ساختہ بغاوت کا باعث بنتے ہوئے متعدد یادگاروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی۔ ان شہداء کے لواحقین اور خاندان اذیت سے دوچار ہوئے۔
پیٹیشن میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی ان کارروائیوں میں شامل افراد کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہ ہونے کے فیصلے نے اپیل کنندگان اور ملک کے دیگر باشعور شہریوں کو پریشان کر دیا یے۔ ان مجرموں اور شرپسندوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کی صورت میں مسلح افواج میں بالعموم اور خاص طور پر ان کے اہل خانہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔
استدعا کے مطابق اگر کوئی ریاست اپنے دفاعی کاموں کی حفاظت کرنے، اپنے شہداء کو عزت دینے سے قاصر ہے تو وہ مستقبل میں اپنے سپاہیوں میں قربانی کا جذبہ کیسے پیدا کرے گی۔ یہ اپیل کنندگان کا خیال ہے کہ ان مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ان کے ناقابل فہم اور انتہائی مجرمانہ اعمال کی سزا دینے کیلئے ریاست نے پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ملٹری کورٹ میں چلائے جانے والے کچھ مقدمات کو بھیجنے کا بجا طور پر درست فیصلہ کیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

18 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

20 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

36 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

52 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

60 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago