کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، ڈاکٹربابر عوان نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر سے بھی معاملے پر مشاورت کی ہے . ای وی ایم، آئی ووٹنگ ،الیکٹورل ریفارم بل، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کےقیام پر مشاورت کی جائے گی . اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں مسلسل رابطےجاری ہیں . مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نےگزشتہ روز پریس کانفرنس میں کمیٹی کےقیام کاعندیہ دیا تھا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ کے معاملے پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور آئندہ دنوں میں اس حوالے اہم پیش رفت متوقع ہے .
متعلقہ خبریں