الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ کے معاملے پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ‏اور آئندہ دنوں میں اس حوالے اہم پیش رفت متوقع ہے۔کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی وزیراعظم
عمران خان سے ملاقات کے بعد ‏سامنے آیا، ڈاکٹربابر عوان نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر سے بھی معاملے پر مشاورت کی ہے۔ای وی ایم، آئی ووٹنگ ،الیکٹورل ریفارم بل، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کےقیام پر مشاورت کی جائے گی۔ اس حوالے ‏سے حکومت اور اپوزیشن میں مسلسل رابطےجاری ہیں۔مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نےگزشتہ روز پریس کانفرنس میں کمیٹی کےقیام کاعندیہ دیا تھا۔

Recent Posts

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

18 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

26 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

39 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

42 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

55 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

1 hour ago