سردیوں کے موسم کے آغاز میں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نا ہونے کے برابر ہے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں زیر صدارت ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ، لیبر سیکریٹری ملک عطا اللہ کاکڑ، خواتین سیکریٹری باجی منورہ سلطانہ، ہیومن رائٹس سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکریٹری میر مصطفی سمالانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں 17 نومبر بروز جمعہ بوقت صبح 11:00 بجے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کو حتمی شکل دی گئی اور ضلعی کونسل اجلاس پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غریب عوام پر اضافی بلوں کا بوجھ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بی این پی پچھلے کئی سالوں سے سردیوں کے موسم میں عوام کی تکالیف اور پریشانیوں کو لے کر گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہی ہے مگر کمپنی کے انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم کے آغاز میں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نا ہونے کے برابر ہے جس سے عوام شدید کوفت اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایک تو گیس پوری نہیں ملتی اور اوپر سے ہوشربا بلوں کے بوجھ سے عوام بلبلا رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے تمام یونٹ عہدیداروں، سینئر راہنماں، مختلف طبقہ فکر، تمام سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں، سماجی کارکنوں اور خواتین کو اس احتجاج میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی مسائل پر ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کا حل ہمارے منشور کا حصہ ہے اس لئے ہم کبھی بھی عوام کو تکلیف اور مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور نا ہی غریب، مظلوم، لاچار اور احساس محرومی کے شکار عوام کے حقوق کی جدوجہد سے کبھی پیچھے ہٹیں گے۔ ہم عوامی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہم تمام تر مشکلات کا مقابلہ کریں گے۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

3 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

3 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

3 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

3 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

4 hours ago