کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)کی صوبہ بھرمیں کیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری ہے اوراس سلسلے میں جمعرات کے روزصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے 69شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کو اُتاردئیے ، اسکے علاوہ کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرمیں بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے88 کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین شامل ہیں ، اسی طرح بلوںکے بقایاجات کی مدمیںنادہندگان سے 84لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیںبھی تقریباً15لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران 72نادہندگان کے کنکشنزبلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں33لاکھ 20ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں2لاکھ40ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموںنے بھی کارروائی کے دوران خالق آباد کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے اس کے علاوہ خالق آباد اور کانک سے مزید7نادہندگان کے ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے اسی طرح کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے 107 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموںنے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں26لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں3 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے دُکی کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے ، کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میںنادہندگان کے76 کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن میں گھریلواور کمرشل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیںنادہندگان سے22لاکھ 20ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے ۔علاوہ ازیں اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پشین کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 3ٹرانسفارمرزبلوںکی عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران 83گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے، نیز کیسکوٹیموںنے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں53لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں4لاکھ14ہزارروپے وصول کئے گئے ۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموںنے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 41نادہندہ گھریلواور کمرشل صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں19 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں65ہزارروپے بھی وصول کئے گئے ۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریںاوربجلی چوروںکے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں ۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیںعلاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…