یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل ۔۔۔ شادباغ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ شاد باغ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے
جس پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کاکہنا تھا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔متوفی کی عمر اندازاً پینتیس سے چالیس سال معلوم ہوتی ہے۔۔شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔۔موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 57 نامعلوم افراد کی لاشیں شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔پوسٹ مارٹم تو دور پولیس تاحال ان کی شناخت بھی مکمل نہ کر سکی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفین کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ۔مردہ خانوں میں موجود 57 نامعلوم لاشوں میں دو نامعلوم خواتین کی لاشیں بھی موجود ہیں ،44 نامعلوم افراد کی لاشیں میو ہسپتال مردہ خانے میں ،12 نامعلوم افراد کی لاشیں جناح ہسپتال اور ایک نامعلوم شخص کی لاش جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں موجود ہے ۔ پولیس گزشتہ ایک ماہ سے نہ تو ان کی شناخت مکمل کر سکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم ہو سکا ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago