دوسرا سیمی فائنل، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی اور فائنل میں جگہ بنا لی . جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے212رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں مکمل کیا .

سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا . میچ شروع ہوا تو کوئن ڈی کوک اور ٹیمبا باوما کریز پر آئے تاہم پہلے اوور میں ہی کپتان ٹیمبا کیچ آوٹ ہو گئے . کوئن ڈی کوک صرف 3 رنز بنا سکے . 10 ویں اوور کی 5ویں بال پر باؤنڈر ی شاٹ کی کوشش میں مارکرم کیچ آوٹ ہو گئے . ریسی وینڈر بھی پچھلے 3 بیٹرز کی طرح وارنر کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے . ہینرچ اور مارکوجینسن یکے بعد دیگرے 47 اور صفر سکور پر آوٹ ہوئے . جیرالڈ 19 اور مہاراج 4 رنز بنا سکے,ڈیوڈ ملر 101 رنز بنا کر نمایاں جبکہ تبریز شمسی ناٹ آوٹ رہے . ربادا کا 10 رنز پر کیچ میکسویل نے پکڑا جس پر پوری ٹیم 212 رنز پر پویلین لوٹ گئی . آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے 3,3جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ٹراوس ہیڈ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں .

آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کے دیئے گئے آسان ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اپنی اننگز کا آغاز کردیا، اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر آئے تاہم وارنر جلد ہی مارکرم کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، انہوں نے 29 انفرادی رنز بنائے,مچل مارش صفر پر پویلین لوٹ گئے . ان کے بعدٹرواس ہیڈ 62رنز بنا کر آوٹ ہوئے . مارنس لبو شگنے 18سکور بنا کر آوٹ ہوئے، میکسو یل 1 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، سمتھ 30رنز بناکر پویلین لوٹے . جوش انگلس 28رنز بنا کر آوٹ ہوئے . جنوبی افریقہ کی جانب سے گیرالڈ کوٹزی اور تبریز شمسی نے 2,2جبکہ ایڈن مارکرم، کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی .

. .

متعلقہ خبریں