عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروائے جائیں، پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی .


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معطم بٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اور نگراں صوبائی حکومت کی آئینی حیثیت بھی متنازع ہوگئی جبکہ تحریک انصاف کو صوبے میں سیاست کے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے، جلسے اور کنونشن تک کی اجازت نہیں اور پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت گرفتار یا مقدمات کا سامنا کررہی ہے .

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت غیر جانب دار نہیں رہی بلکہ پی ٹی آئی مخالف ہے، موجودہ گورنر کی موجودگی میں صاف شفاف الیکشن کا امکان نہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کی انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کی . درخواست میں وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، گورنر کے پی ، الیکشن کمیشن ، خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کو فریق بنایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں