نسیم شاہ کی آسٹریلیا ٹور کے بعد پی ایس ایل 9 میں بھی شرکت مشکوک؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی دسمبر میں ہونے والے آسٹریلیا ٹور کے ساتھ ساتھ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 فروری تک کھیلا جانا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل کا آدھے میچز یو اے ای میں کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ انجری کے بعد اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ نسیم شاہ ایشیا کپ میں باؤلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ ہمارا بہترین اثاثہ ہے۔ جب تک وہ 100 فیصد مکمل فٹ نہ ہوجائے اسے نہیں کھلانا چاہیے۔ ہمارے سامنے کے ایل راہول اور جسپریت بمراہ کی مثال ہے، وہ مکمل فٹ ہوکر آئے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اس موقع پر اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب انکے بازو کا آپریشن ہوا تو انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 ماہ لگے تھے۔ نسیم شاہ نے دنیا گھومی ہے، اسے خود ہی یہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ کندھے کی انجری کے بعد نسیم شاہ تیزی سے روبصحت ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے باولنگ شروع نہیں کی۔ باولنگ شروع کرنے میں انہیں ابھی مزید وقت لگے گا جس کے باعث وہ دورہ آسٹریلیا میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

Recent Posts

بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے…

16 mins ago

ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…

26 mins ago

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

37 mins ago

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

46 mins ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

56 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

1 hour ago