ایم ایل ون منصوبہ، آغاز سے قبل ہی 11 ارب روپے خرچ ہو گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں نگران وفاقی و زیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا۔
جواب میں انہوں نے لکھا کہ پی آئی سی کو نومبر 2018 میں قیام سے ابتک 3462 اپیلیں موصول ہو چکی ہیں،ایک ہزار 478اپیلوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ ایک ہزار 984کو نمٹادیا گیا ہے۔
نگران وفاقی و زیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن قانون برائے اطلاعات کی دفعات کے تحت ہدایات کرتی ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ ایم ایل ون منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا،تاحال اس منصوبے کا باضابطہ آغاز نہیں ہوا ہے،آغاز سے قبل اب تک منصوبے پر 11 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ابتدائی ڈیزائن پر 10 ارب 64 کروڑ،فیزیبیلٹی سٹڈی پر 39 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس موقع پر سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک قرارداد پر بات نہیں ہوتی ایوان نہیں چلنے دیں گے۔
اس موقع پر سینیٹ میں ممبران اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور اراکین نے مطالبہ کیا کہ کچھ روز قبل منظور ہونے والی ملٹری کورٹس کی حمایت میں قرارداد پر بات کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا گیا، ایوان میں شور شرابا کیا گیا، اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی قرارداد پر احتجاج کیا گیا،اس موقع پر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں قرارداد منظور کر کے ہم نے اچھا نہیں کیا۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

4 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

18 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

42 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

58 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago