ن لیگ نے پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کا پلان مرتب کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کا پلان مرتب کرلیا۔
اس ضمن میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا بریک تھرو ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں خسرو بختیار سمیت سابقہ جنوبی پنجاب محاذ کے دیگر رہنماؤں سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے۔
جنوبی پنجاب کے الیکٹبلز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابی اتحاد بننے کا بھی امکان ہے، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب محاذ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح کے طور پر سابقہ جنوبی پنجاب محاذ کو اپنی جماعت میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی قیادت کے خسرو بختیار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کی جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔
خسرو بختیار ممکنہ طور پر نواز شریف کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، مسلم لیگ ن پنجاب سے اپنی نشستوں میں اضافے کے لئے الیکٹیبلز کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کا پلان بنا چکی ہے۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

6 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago