صرف وقتی طور پر حجاب پہننا درست نہیں تھا ۔۔ اقرار الحسن کا کرن ناز کے حجاب پہننے پر تنقید

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان میںگزشتہ چند دنوں سے حجاب کا موضوع ہر جانب زیر بحث ہے جس کے بارے میں ہر فرد اپنی مختلف رائے پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔حال ہی میں معروف ٹی وی اینکر کرن ناز نے اپنے پروگرام کے دوران حجاب زیب تن کر لیا تھا کیونکہ ان کا موضوع بھی حجاب سے متعلق ہی تھا۔سوشل میڈیا پر کرن ناز کے حجاب کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد
انہیں صارفین نے بھرپور سراہا اور تاحال سراہا جا رہا ہے۔ دراصل کرن ناز نے ڈاکٹر پرویز ہوڈبوائے کے لڑکیوں کے حجاب کرنے پر ابنارمل قرار دینے کے متنازعہ بیان پر جواب دیا تھا۔اب حجاب سے متعلق معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں حجاب پر بات کی ہے۔اقرار الحسن نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں سب سے پہلے ڈاکٹر پرویز ہوڈبوائے اور اینکر کرن ناز کے مابین ہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالی بعد ازاں انہوں نے کہا کہ کرن ناز کے بیان پر لوگوں کو نے تحسین بھی کی اور تنقید بھی۔اقرار کا کہنا تھا کہ میرا نقطہء نظر اس حوالےسے بہت سادہ ہے اور وہ یہ کہ ہمیں کسی کو لے کر اندازہ اور فیصلہ نہیں لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو کسی بغیر پردے والی خاتون اور پردہ کرنے والی خاتون کو بد کردار کہنا چاہیے۔انہوں نے کہ کرن ناز صاحبہ نے بالکل خلوص نیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرن ناز ان خواتین کے ساتھ کھڑی ہوئی جو حجاب کے حق میں کھڑی ہیں جو حجاب کو درست مانتی ہیں۔اقرار الحسن نے کہا کہ میری رائے اس حوالے سے یہ ہے کہ ایسے موضوعات بڑی سنجیدگی کا تقاضہ کرتے ہیں۔ اقرار الحسن نے کہا کہ مجھے اس پورے واقعے سے ایک غیر سنجیدگی کی بو آئی میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔انہوں نے کرن ناز کے حوالے سے کہا میری بہن کو نقاب پہننے کی عادت نہیں تھی کیونکہ وہ پروگرام کے دوران کافی بے سکونی محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کرن ناز کی جانب سے وقتی طور پر حجاب پہننے کے حق میں اظہار یکجہتی کیا گیا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ عمل درست ہے تو آپ اسی عمل کو ہمیشہ کے لیے اپنا لیں۔معروف اینکر پرسن نے آگے مزید کہا کہ حجاب کرنے والی خواتین ہر شعبے میں آگے رہی ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

7 mins ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

23 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

28 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

41 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

48 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

59 mins ago