معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے نوجوان لڑکیوں کو شادی کے بعد خوشحال زندگی کا طریقہ بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے شادی کے بعد لڑکیوں کو ابتدائی برسوں میں شوہر اور سسرال والوں کو وقت دینے کا مشورہ دیا ہے .

حال ہی میں روبینہ اشرف ایک مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق رائے طلب کی .

اس پر روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کو شادی کے ابتدائی برسوں 4 چیزوں پر توجہ دینی ضروری ہے، میں ہر لڑکی کو مشورہ دیتی ہوں کہ شادی کے شروع کے 10 سال سرمایہ کاری کے ہیں، اس دوران ہر لڑکی کیلئے گھر ، سسرال ، میاں اور آپ کا بچہ اہم کاموں جیسے ہیں جو کہ پہلی ترجیح ہیں .

اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے شروع کے سالوں مثلاً 10 سال تک اگر آپ صحیح جگہ پر سرمایہ کاری کریں گے تو مستقبل میں اس کا پھل بھی کھائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں