دبئی (قدرت روزنامہ ) متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں , بارش کے پانی سے سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ شدید بارشوں کی وجہ سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ آج مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
“جیو نیوز ” کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر دبئی کی ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر موجود پانی سے عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کو سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارجہ سے دبئی آنے والی روڈ پربارش کا پانی جمع ہے، شارجہ سے دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کے بجائےمتبادل راستہ اختیار کریں۔
بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…
بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر یعنی تقریبا 56 ہزار…