اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں قائم کی گئیں 10 نیب عدالتیں غیر فعال ہوگئی ہیں، جن میں سے 4 خالی اور 4 عدالتیں مختلف کورٹس میں تبدیل کردی گئی ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نیب عدالتیں عملاً غیر فعال ہو گئی ہیں، شہر میں 10 نیب عدالتیں قائم کی گئی تھیں، جن میں 4 پہلے ہی مختلف کورٹس میں تبدیل ہو چکی ہیں .
ذرائع نے بتایا کہ 10 میں 4 نیب عدالتیں خالی پڑی ہیں، اور 2 عدالتیں جن میں ججز تعینات ہیں انہیں بھی دیگرعدالتوں کا چارج دے دیا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں میں 200 سے زائد ریفرنسز زیرالتواء ہیں، اور عدالت نمبر 2 کی جج عالیہ لطیف کی مدت ملازمت کا آج آخری دن ہے .