چیف جسٹس نے عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی تشکیل دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی از سر نو تشکیل دے دی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، جسٹس محمد علی مظہر کے علاوہ ہائی کورٹ اور شرعی عدالت کے ایک ایک جج بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سمیت عدالتی نظام میں جدت پر نیشنل پلان مرتب کرے گی۔
کمیٹی عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت لاتے ہوئے انصاف کی بہتری اور کیسز کے طریقہ کار کے لئے موبائل ایپ بھی بنائے گی جب کہ عدالتی نظام اور تحقیق میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعارف کرائے گی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی میں جدت اپنانی چاہیے، دنیا صنعتی انقلاب سے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ چکی ہے یہی وقت ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کو بھی جدید ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگرامز سے روشناس کرایا جائے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

9 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

34 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago