اگر یہ اداکار شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے شادی کرلیتی، صبا قمر نے نام بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اداکار احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتی کیونکہ وہ انہیں اداکارہ بننے سے قبل بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کے لیے پروپوز کرنے میں انہیں دیر ہوگئی۔

صبا قمر نے یہ انکشاف احسن خان کے اپنے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں کیا ۔ پوڈکاسٹ کے دوران احسن خان نے صبا قمر سے سوال پوچھا کہ کسی ایسے ہیرو کا نام بتائیں جو شادی شدہ نہ ہوتا اور آپ بھی کسی کے ساتھ تعلق میں نہ ہوتیں اور آپ انہیں شادی کے لیے پروپوز کرلیتیں۔ صبا قمر نے فورا احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا اور انہیں میسجز اور کالز کرتی تھی کہ مجھے ان کے ساتھ صرف ایک بار کام کرنا ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب میں نے احسن کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے مجھ سے لڑائی کی اور میں رونا شروع ہوگئی لیکن آہستہ آہستہ مجھے ان کی سمجھ میں آنے لگی۔ صبا قمر نے بتایا کہ مجھے پھر ان سے پیار ہوگیا اور جب ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں اور مجھے دیر ہوگئی۔

Recent Posts

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

6 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

22 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

33 mins ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں…

42 mins ago

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز…

45 mins ago

حکومت نے شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی…

47 mins ago