افغانستان میں جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے،وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ابھی جامع حکومت نہیں بن سکی۔

اپنےانٹر ویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی قبل از وقت ہے کہ طالبان کے بارے میں ایک حتمی رائے قائم کی جائے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے،20سال کی جنگ کے بعد طالبان سے اتنی جلدی توقعات رکھنا درست نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو مرحلہ وار قومی دھارے میں شامل کریں گے، توقع ہے کہ افغانستان میں طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان کس سمت جائے گا، سب کوساتھ لےکرچلنےسےافغانستان میں پائیدارامن ممکن ہوگا۔

بی بی سی کے جان سمپسن کے ساتھ وزیرِاعظم عمران خان کا تفصیلی انٹرویو دیکھیے بدھ 22 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی ای او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago