خواتین 30 کے بعد جوان، 40 کے بعد مزید جوان، 50 سال کے بعد زیادہ جوان ہو جاتی ہیں: شاہدہ منی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ خواتین 30 برس کی ہوتی ہیں تو جوان، 40 کے بعد مزید جوان اور جب 50 سال کراس کرتی ہیں تو اور بھی زیادہ جوان ہو جاتی ہیں۔
پاکستانی گلوکارہ شاہدہ منی نے حالیہ انٹریو میں اپنی عمر کا انکشاف کر کے سوشل میڈیا پر ٹرولرز کی توپوں کا رخ اپنی جانب کر لیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں گلوکارہ کو نجی چینل کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا و سنا جا سکتا ہے۔
دورانِ پروگرام میزبان نے فنکارہ کی تعریف کی تو انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ابھی چالیس پلس ہیں۔
شاہدہ منی نے کہا کہ خواتین 30 برس کی ہوتی ہیں تو جوان ہوتی ہیں، چالیس کے بعد مزید جوان ہو جاتی ہیں اور جب 50 سال کراس کرتی ہیں تو اور بھی زیادہ جوان ہو جاتی ہیں، عورت کی خوب صورتی عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔
انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 40 پلس ہوں، ماشاء اللّٰہ، الحمدللّٰہ، لوگ اپنی عمر نہیں بتاتے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ بوڑھی نظر نہیں آتی۔
شاہدہ منی کا اپنی عمر سے متعلق انکشاف کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان پر مزاحیہ تبصروں کا آغاز کر دیا، بعض صارفین کے مطابق گلوکارہ سچ نہیں کہہ رہی تھیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں اپنے بچپن سے انہیں دیکھ رہا ہوں اور اب جلد 40 کا ہونے والا ہوں۔
ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ شاہدہ منی 95 کی ہوں گی اور میک اپ کی وجہ سے جوان نظر آتی ہیں، میں انہیں گزشتہ 60 برس سے دیکھ رہا ہوں اور یہ اس وقت 35 برس کی ہوا کرتی تھیں۔
کئی صارفین کے مطابق شاہدہ منی 40 پلس نہیں 60 پلس ہیں۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

14 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

28 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

47 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

49 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

57 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

58 mins ago