(ن) لیگ کے اندرونی اختلاف سے متعلق کیپٹن (ر)صفدر کا بیان سامنے آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کےصدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی کی مثال ایک گھر کی ہے جہاں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، سردار مہتاب اور ظفر اقبال جھگڑا کے آپس میں چھوٹے موٹے ایشوز پر اختلافات ہیں، جماعت میں نظریات کی بنیاد پر اختلافات ہو سکتے ہیں۔

بلور ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو کامیابی کی جانب لے کر جائے گی، نواز شریف کی قیادت میں سب لوگ متحد ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی پرواہ نہیں کی، 9 مئی کے دن جو ایجنڈا تھا عوام نے دیکھ لیا، اللہ کا شکر ہے کہ ملک بچ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلور ہاؤس سے بچپن کی یا دیں وابستہ ہیں، نواز شریف کی ہدایت پر بلور ہاؤس آیا ہوں اور غلام بلورسے ملاقات کی ہے۔ غلام بلور کو نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے، بلور خاندان سے گہرا تعلق ہے، نواز شریف بہت جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے، خیبرپختونخوا نواز شریف کا دوسرا گھر ہے۔

Recent Posts

’جسم اب جواب دے رہا ہے، بھارتی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر ریٹائر ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…

4 mins ago

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی…

12 mins ago

حکومت چاہے گی کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے پہلے ہوجائے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

19 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

27 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے بعد 52 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے کے بعد اس…

36 mins ago

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago