پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ،مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب

پشاور (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ پاکستانی تباہی کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہے ۔

پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کرنا حادثہ کی بنیاد نہیں اتنی معاشی تباہی حادثاتی طور پر نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کشمیر تقسیم کرنے اور اسرائیل کو قبول کرنے کا منصوبہ تیار تھا، خیبر پختونخوا میں ایک حکومت بنائی گئی اس صوبے کی روایت اور اسلامی اقدار کو نقصان پہنچایا، پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پراجیکٹ لانچ کرنے والے قمر باجوہ اور فیض حمید بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اس ملک اور صوبے کے مجرم ہیں ان کو یہ صوبے حوالے کیا جارہا ہے، ہم سے بھی ہاتھ ملانے کی بات کی گئی لیکن ہم نے صاف انکار کردیا، قبائل کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں اب ہمیں وطن میں انقلاب کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی، ہمیں عالمی سازشوں کیخلاف ڈٹنا ہوگا، آج ہماری فوج کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

’جسم اب جواب دے رہا ہے، بھارتی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر ریٹائر ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…

13 mins ago

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی…

21 mins ago

حکومت چاہے گی کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے پہلے ہوجائے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

28 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

36 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے بعد 52 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے کے بعد اس…

46 mins ago

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago