انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نئے فلٹر متعارف کرا دیے

 

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام حالیہ دنوں میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں متعارف کرائی جارہی ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق کونٹینٹ شیئرنگ سے ہے۔

البتہ، گزشتہ روز میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنی توجہ تخلیقی آلات پر واپس لاتے ہوئے عرصے بعد نئے فلٹرز متعارف کرائے ہیں۔

میٹا کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رنگوں کی باریک ایڈٹ سے لے کر بامعنی اسٹائلز کے آپشنز تک یہ اپ ڈیٹس صارفین کو اپنی پوسٹ کے لیے متعدد انداز کو آزمانے کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔

ہمیشہ کی طرح صارفین کسی بھی فلٹر کی شدت کو ایک سلائیڈر کی مدد سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ لیکن پہلی بار کچھ ایسے فلٹر بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو اصل تصویر میں صرف رنگ اور ٹون کے بجائے واضح تبدیلیاں کریں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ان فلٹرز کے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کو اپنی تصاویر ایڈٹ کرنے کے لیے کہیں اور جانے نہ دینا ہے۔

نئی اپ ڈیٹس میں ریلز کے حوالے سے بھی مزید بہتریاں شامل ہیں۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم انفرادی کلپس کو اسکیل (ویڈیو کی ریزولوشن میں تبدیلی) کرنے، تراشنے اور گھمانے کی صلاحیت پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی ’ان ڈو‘ اور ’ری ڈو‘ بٹن بھی شامل کر دیے جائیں گے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ انگریزی کی 10 نئی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آوازوں کے ساتھ کچھ نئے فونٹ بھی ایپ کا حصہ بنائے جانے والے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago