دہشتگردی کی منصوبہ بندی کہاں کی جارہی ہے؟ نگران وزیر اطلاعات نے نشاندہی کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہو رہی ہے .
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ژوب سے متصل علاقے میں پاکستان کیخلاف ایک منصوبہ بنایا گیا ہےجبکہ چمن دھرنے کو بھی ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، افغانستان میں موجود دہشتگرد پاکستان کیخلاف منصوبے بنا رہے ہیں، جنوری تک تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا .

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، سہولت کاری کسی بھی شکل میں برداشت نہیں، افغان حکومت تعاون نہیں کر رہی، افغان حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے ، پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں