شوہر سے پیسے نکلوانے کیلئے ماں نے اپنے ہی بیٹے کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

بوگوٹا(قدرت روزنامہ ) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 سالہ بیٹے کو اغوا کروایا تاکہ شوہر سے اس کا تاوان لیا جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 نومبر کو کولمبیا کے شہر بارانکویلا کے جنوب میں کیریب وردے میں ایک بچے کے اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔یہ خبر پھیلائی گئی کہ 2 سالہ بچے کو ماں کی گود سے اس وقت چھین لیا گیا جب وہ اسے لے کر چہل قدمی کے لیے نکلی تھی، دو ہیلمٹ پہنے افراد موٹرسائیکل پر سوار خاتون کے قریب پہنچے، اسے ڈرایا اور پھر اس کے بچے کو لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد خاتون سے تفتیش کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

بچے کو ڈھونڈنے میں زیادہ وقت نہ لگا کیونکہ پولیس کو کسی نے اطلاع دی کہ 2 سالہ بچے اغوا کے بعد ایک اپارٹمنٹ میں رکھا گیا ہے، جب پولیس اس جگہ پہنچی تو ناصرف کچھ لوگ بچے کے ساتھ موجود تھے بلکہ بچے کی ماں کا بہت اچھا دوست بھی بچے کی دیکھ بھال کررہا تھا جس کی نشاندہی بچے کے والد نے کی۔

بعدازاں معلوم ہوا کہ 17 سالہ لڑکا جب 2 سالہ بچے کو لے کر گھر میں داخل ہوا تو اس کی ماں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ان کے گھر پہنچی اور 2 سالہ بچے کو بازیاب کرایا۔نوجوان سے تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ نوزائیدہ کی ماں نے ہی اسے کچھ دن تک اس کی دیکھ بھال کرنے کا کہا تھا تاکہ وہ اپنے شوہر سے 14 ہزار 700 ڈالرز لے سکے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago