لیگی رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں صلح، ایک دوسرے کو گلے لگایا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں صلح ہوگئی .

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان غلط فہمیاں دور کیں .

پشاور میں دونوں رہنماؤں نے کیپٹن صفدر کی موجودگی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور گلے شکوے دور کیے .

خیال رہے کہ امیر مقام ن لیگ کے خیبرپختونخوا کے صدر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں