(قدرت روزنامہ)اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔
یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
موٹاپا ختم کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے اور اگر آپ ڈائٹنگ کرنے کا بھی سوچیں تو اب ڈائٹ پلان کا رواج بڑھ گیا ہے، ہر دوسرا شخص ڈائٹ پلان کے ذریعے گھر بیٹھے وزن کم کرنے کے چکروں میں لگا ہوا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈائٹ پلان کا خرچہ سب کے لئے اٹھانا آسان نہیں جبکہ ہر چیز مہنگی ہے، کوئی سپلیمنٹ تو کوئی پھل سب ہی مہنگے ہیں۔
آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کم پیسوں میں وزن کم کرنے والے 5 ایسے کھانوں کے بارے میں بات رہےہیں جو آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں ہوں گے اور آپ کی فٹنس کو بھی برقرار رکھیں گے۔
دہی:
پروبائیوٹک ریسرچ فار اسٹڈی ان ویٹ لوس کے مطابق روزانہ دو چمچ یا ایک کپ کے برابر دہی کھانے سے وزن اور کولیسٹرول تیزی سے گھٹتا ہے اور جسم میں بادی ختم ہوتی ہے۔
پاپ کارن:
پاپ کارن میں ڈائٹری فائبر، پوٹاشیم، زنک، کاپر ، فاسفورس اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے کاتے ہیں ساتھ ہی فبریولز پائے جاتے ہیں جو کہ وزن کی کمی میں مدد دیتے ہیں بس دن میں ہر کھانے کے ساتھ آپ اس کو کھائیں یا پھر شام میں ایک کپ پاپ کارن کھائیں۔
گرین ٹی:
غذائی ماہرین کا کہنا ہےکہ گرین ٹی آپ کا وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور میٹا بولزم تیز کرتی ہے جس سے جسم میں موجود فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔
دن میں کم از کم دو کپ اور زیادہ سے زیادہ چار کپ گرین ٹی آپ کے لیئے انتہائی فائدہ مند ہے۔
آپ چاہیں تو اس کی مقدار میں کمی کرلیں مگر ہر گز چار کپ سے زیادہ نہ پیئیں۔
پالک:
پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں، وزن کم کرنے کے عمل میں صرف ایک کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا چاہیئے اس میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
لیموں:
لیموں میں سٹرک ایسڈ اور سٹرک فارمیسک ایسٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ آپ کو پتلا اور اسمارٹ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
آپ بھی ان سستے پھلوں سے فائدہ اٹھائیں اور وزن کم کریں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…