چینی، چاول سمیت دیگر 13 اشیاء کی قیمتوں میں بڑی کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر41.90 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کے لیے قیمتوں کاحساس اشاریہ 308.35 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 9.95 فیصد اورگزشتہ سال کے اسی ہفتہ کے مقابلہ میں 9.95 فیصدزیادہ ہے .


ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 13 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 25 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا .
گزشتہ ہفتہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 16.06 فیصد، ٹماٹر11.16 فیصد، چینی 4.24 فیصد، ڈیزل 2.15 فیصد، پیاز1.49 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 1.39 فیصد، پٹرول 0.73 فیصد، 5 کلو کوکنگ آئل 0.65 فیصد، اری سکس نائن چاول 0.42 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 2.5 فیصد اورگڑ کی قیمت میں 0.27 فیصدکی کمی ہوئی .
گیس کی قیمت میں 480 فیصد، لپٹن چائے 8.88 فیصد، چکن 3.99 فیصد، لہسن 3.09 فیصد، نمک پاؤڈر2.93 فیصد، آٹا2.64 فیصد، تیار چائے 2.03 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد، آلو2 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوا .
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 6.93 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 10.32 فیصد، 12.80 فیصد، 10.50 فیصد اور8.07 فیصد کااضافہ ہوا .
صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتاہے .

. .

متعلقہ خبریں