آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف بری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ انہیں اس مقدمے میں بری کردیا گیا ہے۔
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس دوران اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔
نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر 2 گھنٹے تک فیصلہ دوں گا۔ بعد میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے شہباز شریف اور احد خان چیمہ بریت کی درخواستوں پر سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے کچھ دیر تک ملتوی کردی۔
شہباز شریف سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
یکم نومبر کو احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم احتساب عدالت لاہور نے سپریم کورٹ کی تشریح تک آشیانہ اقبال ریفرنس کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ روک دیا۔
عدالت کیس میں 2 مرکزی ملزمان کو بری کر چکی ہے جب کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیندل کیس میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ سول اسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، خواتین الٹرا ساؤنڈ مرد ڈاکٹر سے کروانے پر مجبور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سول ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، خواتین کا الڑا ساؤنڈ مرد ڈاکٹر سے…

12 mins ago

وزیراعلیٰ نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دیدی

سبی(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے چانسلر…

33 mins ago

بااثر افراد نے غریب زمیندار کے 6 مویشیوں کو آگ لگا دی

سرگودھا(قدرت روزنامہ)سرگودھا کے تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کا غریب زمیندار کے 6…

38 mins ago

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تحت ناگ بسیمہ میں صبا لٹریری فیسٹیول کا انعقاد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صبا لٹریری فیسٹیول ناگ کا کامیابی سے اختتام، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر…

48 mins ago

بلوچستان میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ، اموات کی تعداد 6 ہو گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے…

1 hour ago

خضدار میں دو بھیڑیوں کو مارکر کھال اتارنے کی وڈیو، ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اظہار تشویش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)خضدار کے پہاڑوں میں دو بھیڑیے مارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔ خضدار کی تحصیل…

1 hour ago