اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) باقر مقبول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سویلین کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں کوئی اپیل دائر نہیں کی۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل فائل کی ہے۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیل کی تردید کر دی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے فیصلے سے متعلق اپیل دائر نہیں کی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس کیس میں بینچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تحت نہیں تھا، بینچ کا قیام قانونی نہ ہونے سے فیصلہ غیر مؤثر ہو گیا۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…