مودی سرکار نے پاکستانی ہندوؤں کو ہندوستان پہنچنے کے بعد لاوارث چھوڑ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان میں پاکستان چھوڑ کر جانے والے ہندو خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں،مودی سرکار نے پاکستانی ہندوؤں کو ہندوستان پہنچنے کے بعد لاوارث چھوڑ دیا۔
ہندوستان ہمیشہ پاکستان میں مہاجرین کے حالات کے بارے میں جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا آیا ہے لیکن آج اپنے ہی ملک میں ہندوؤں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔
اسی حوالے سے پاکستانی ہندوؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہندوستانی سرکار نے بالکل بے یارو مددگار چھوڑ دیا، ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں لیکن کسی کو پرواہ نہیں، مودی سرکار نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔
ہندوستان میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ہندو شدید مایوسی کا شکار ہیں،17 مئی 2023 کو راجستھان میں 150 پاکستانی ہندوں کو بے گھر کردیا گیا 24 اپریل 2023 کو جودھپور میں پاکستانی ہندو کی پوری بستی کو بلڈوز کردیا۔
راجستھان میں 2500 سے زائد پاکستانی ہندو، انتہا پسندوں کے مظالم کا شکار ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق 16 مئی 2023 کو جیسلمیر میں ہندوستانی حکومت نے 200 سے زائد پاکستانی ہندوؤں کو بے گھر کردیا۔
گارڈین کے مطابق مدھیہ پردیش میں پاکستانی ہندو خاتون کو انتہا پسندوں کے گروپ نے عصمت دری کا نشانہ بنایا،پولیس نے شکایت درج کرنے سے بھی انکار کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پاکستانی ہندو بھوک، افلاس اور بیروزگاری کی سنگین صورتحال سے دوچار ہیں۔اسی حوالے سے بی بی سی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی ہندو بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہندوؤں کو ہندوستان کے سکولوں نے تعلیم دینے سے بھی انکار کر دیا،مودی سرکار کے ناروا سلوک کے باعث 800 پاکستانی ہندو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

6 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

9 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

18 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

30 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

36 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

37 mins ago