اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1201 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتہ رفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گوجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1240 ، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1212، بہاولپور 1230، پشاور 1177 اور بنوں میں 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی یونیورسٹیز ٹاپ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منیشا کوئرالا کا شمار سنہ 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں…