کاجول بھی جعلی ویڈیو کا شکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ رشمیکا منڈانا اور کترینہ کیف کے بعد اب اداکارہ کاجول بھی ڈیپ فیک ویڈیوز و تصاویر کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بھارتی اداکارہ کی جعلی ویڈیو درحقیقت سوشل میڈیا انفلوئنسر ’روزی برین‘ کی ہے، جس کی تصدیق روزی برین کی اصل ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ہو گئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مذکورہ ویڈیو 2 جون کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، انہوں نے مذکورہ ویڈیو ’گیٹ ریڈی ود می‘ کے مشہور سوشل میڈیا ٹرینڈ کے تحت بنائی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں تیلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس کی تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

بعد ازاں کترینہ کیف کی بھی ایک جعلی تصویر سامنے آئی تھی، جس میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک منظر سے اداکارہ کی تصویر کو ڈیپ فیک تصویر میں تبدیل کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی اداکاراؤں کی متنازع و جعلی ویڈیوز و تصاویر نے جہاں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے اخلاقی مضمرات کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے وہیں پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

10 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

14 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

36 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

48 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

52 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

55 mins ago