‘ ہمارےالیکشن پر تحفظات کوغلط رنگ دیکر ہمارے خلاف پروپیگنڈاکیا جارہا ، مولانا فضل الرحمان کی وضاحت

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم آٹھ فروری کے انتخابات کے لئے تیار ہیں ،الیکشن کے حوالے سے ہمارےالیکشن پر تحفظات کوغلط رنگ دیکر ہمارے خلاف پروپیگنڈاکیا جارہا .


پشاور میں پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا .

آج ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے . حالانکہ نوے دن گزرنے کے باوجود نوے دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نےنئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا، ملک میں ایک سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیاگیا . امیر جے یو آئی ف نے کہا کہ اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر ظلم وزیادتی کا بازار گرم کررکھا ہے . مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کررہی ہے . غزہ میں انسانیت کو بےدردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے . مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی کے اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفاء کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں