ہیلتھ کی رجسٹریشن اور ہسپتال میں داخلے کے اندراج کوآسان بنایا تاکہ عام وسادہ لوگ ہسپتالوں میں خوار ہونے سے بچ سکیں،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت ملک بھر میں 4ہزار537 افراد کا علاج کیا گیا جبکہ 16سو سے زائد مریض داخل کئے گئے ہیں ،ہیلتھ کارڈ کے تحت امراض قلب، شعبہ زچگی, جنرل سرجری ،نیورو سرجری ،کینسر اور آرتھوپیڈک کے مریضوں کاعلاج کیا گیا ہے . نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت 15روز میں ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 4 ہزار537 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 1624 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ان مریضوں پر کل 6 کروڑ 66 لاکھ 85 ہزار 745 روپے خرچ آیا ہے ،ہیلتھ کارڈ کے تحت امراض قلب ،زچگی ،جنرل سرجری ،نیورو سرجری ،کینسر اور آرتھوپیڈک جیسے موذی امراض کا علاج کیا گیا ہے .

ملک بھر کے مختلف اضلاع کوئٹہ ،مستونگ،کیچ ،حب ،رحیم یارخان ،ڈیرہ غازی خان ،راولپنڈی ،لاہور،ملتان ،اوکاڑہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات ،خانیوال ،مظفر گڑھ ،وہاڑی ودیگر اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت بلوچستانیوں کا علاج کیا گیا . عوامی حلقوں نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے تحت عوام کی علاج کوسراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کی رجسٹریشن اور ہسپتال میں داخلے کے اندراج کوآسان بنایا تاکہ عام وسادہ لوگ ہسپتالوں میں خوار ہونے سے بچ سکیں اور ان کی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکے .

. .

متعلقہ خبریں