ہیلتھ کی رجسٹریشن اور ہسپتال میں داخلے کے اندراج کوآسان بنایا تاکہ عام وسادہ لوگ ہسپتالوں میں خوار ہونے سے بچ سکیں،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت ملک بھر میں 4ہزار537 افراد کا علاج کیا گیا جبکہ 16سو سے زائد مریض داخل کئے گئے ہیں ،ہیلتھ کارڈ کے تحت امراض قلب، شعبہ زچگی, جنرل سرجری ،نیورو سرجری ،کینسر اور آرتھوپیڈک کے مریضوں کاعلاج کیا گیا ہے ۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت 15روز میں ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 4 ہزار537 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 1624 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ان مریضوں پر کل 6 کروڑ 66 لاکھ 85 ہزار 745 روپے خرچ آیا ہے ،ہیلتھ کارڈ کے تحت امراض قلب ،زچگی ،جنرل سرجری ،نیورو سرجری ،کینسر اور آرتھوپیڈک جیسے موذی امراض کا علاج کیا گیا ہے ۔ملک بھر کے مختلف اضلاع کوئٹہ ،مستونگ،کیچ ،حب ،رحیم یارخان ،ڈیرہ غازی خان ،راولپنڈی ،لاہور،ملتان ،اوکاڑہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات ،خانیوال ،مظفر گڑھ ،وہاڑی ودیگر اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت بلوچستانیوں کا علاج کیا گیا۔عوامی حلقوں نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے تحت عوام کی علاج کوسراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کی رجسٹریشن اور ہسپتال میں داخلے کے اندراج کوآسان بنایا تاکہ عام وسادہ لوگ ہسپتالوں میں خوار ہونے سے بچ سکیں اور ان کی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

4 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

12 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

14 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

35 mins ago

صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2…

38 mins ago

میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ…

43 mins ago