صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پروگرام مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہے۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، بلوچستان ہیلتھ کارڈ ہروگرام

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ پروگرام تمام مستحقین کو 100% مفت علاج فراہم کرتا ہے۔ پروگرام مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہے، تمام کلیمز ڈیجیٹلی جنریٹ ہوتے ہیں،اسٹیٹ لائف اور نادرا کی تصدیق کے بعد ہسپتالوں کو ادائیگی کی جاتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی کسی بھی گمراہ کن معلومات کو نظر انداز کریں۔ پریس ریلیز میں سوشل میڈیا پر صحت کارڈ سے متعلق گردش کرنے والی معلومات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت مریضوں پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر جامع صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کی سہولت میں او پی ڈی شامل نہیں ہے صرف داخل مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ چونکہ پروگرام نیا ہے اور ابتدا میں مریضوں کو مشکلات ہورہی ہیں تاہم کسی بھی شکایت کی اطلاع دینے کے لیے، عوام کو بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی ہیلپ لائن 080001001 پر فوری طور پر رابط کرنا چاہیے۔ اور آپ کا قومی شناختی کارڈ ہی آپ کا ہیلتھ کارڈ ہے۔ پریس ریلیز میں پروگرام کے آغاز سے اب تک اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 60 سے زائد پینل پر موجود ہسپتالوں میں 17 سو سے زائد مریضوں نے داخل ہوکر مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوئے۔ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ان مریضوں پر اب تک 7 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات حکومت بلوچستان نے برداشت کیے ہیں۔ اب تک امراض قلب کے 226 مریض ہیلتھ کارڈ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں جن پر 2 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسی طرح گائناکالوجی کے 313 مریضوں پر 87 لاکھ روپے، جنرل سرجری کے 276 مریضوں پر 87 لاکھ، نیورو سرجری کے 62 مریضوں پر 84 لاکھ روپے سے زائد، آنکھوں کے علاج پر 123 مریضوں پر 62 لاکھ روپے سے زائد اور آرتھوپیڈک کے 105 مریضوں پر 60 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت حکومت نے برداشت کیے ہیں۔ صحت کارڈ کے تحت نہ صرف کوئٹہ بلکہ لاہور، روالپنڈی، ملتان، وہاڑی، گجرات، خانیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور گجرانوالہ میں بلوچستان کے عوام نے مفت علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔

Recent Posts

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

12 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

17 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

26 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

37 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

43 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

49 mins ago