کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ کے لیے خوش خبری، نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قائم علی شاہ کو کلین چیٹ دے دی۔ تفتیشی افسر کے بیان پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت نمٹادی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ کے روبرو زمینوں کی الاٹمنٹ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق سابق وزیر اعلی سندھ قائم علیشاہ کی درخواست ضمانت قبل از وقت گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قائم علی شاہ کو کلین چیٹ دے دی۔ نیب کے تفتیشی
افسر نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علیشاہ کو اراضی الاٹمنٹ کیس میں ملزم نہیں بنایا۔ سابق وزیراعلی سندھ کیخلاف مواد نہیں ملا۔ نیب تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کیخلاف پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…