حکومت بلوچستان کا صوبے میں سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ

ریاست مخالف مواد اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے پھیلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس ‘پیجز کی نشاندہی کرلی گئی

پی ٹی اے کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیز سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان اکائونٹس اور پیجز کو بلاک کیا جائے

ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت ایسے پیجز اور اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی تصدیق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) حکومت بلوچستان کا صوبے میں سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ ‘ ریاست مخالف مواد اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے پھیلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس ‘پیجز کی نشاندہی کرلی گئی ہے ‘ پی ٹی اے کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیز سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان اکائونٹس اور پیجز کو بلاک کیا جائے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت ایسے پیجز اور اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی تصدیق ۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست مخالف جھوٹے پروپگنڈے اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس اور پیجز کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے ’اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایسے تمام پیجز اور اکائونٹس کی فہرستوں مرتب کرلی گئی جسے پی ٹی اے کے ذریعے ڈیجٹل میڈیا کمپنیز کو ارسال کیا جارہا ہے ‘ جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی جارہی ہے ’ اس سلسلے میں وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یاکہ سوشل میڈیا پر پیجزبنا کر کچھ گروپس ریاست اور حکومت مخالف پروپیگنڈوں میں مصروف کی جسکی تازہ مثال غیر قانونی مہاجرین کے انخلا کیخلاف کیا جانیوالا پروپگنڈہ اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبوں کیخلاف پوسٹیں کرنا ہے ‘ جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست کا اٹل فیصلہ ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو مکمل طور پر ملک سے ہرصورت نکالا جائیگا ایسی صورتحال میں چند لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ریاست کی بدنامی کا باعث بننے کیساتھ ساتھ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بن رہےہیں ‘ جان اچکزئی نے کہا کہ ایسے تمام پیجز کو نہ صرف بلاک کرایا جائیگا بلکہ پاکستان میںمقیم ایسے تمام افراد کو گرفتار کرنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے باقاعدہ تحقیقات شروع کرائی جائینگی مکمل ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایسے افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال یا مثبت سرگرمیوں والے پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی تاہم جھوٹ پر مبنی عناصر جو جانے انجانے میں ریاست پاکستان کیخلاف آلہ کار بن رہے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائیگی

Recent Posts

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

5 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

5 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

13 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

14 mins ago

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان…

16 mins ago

مسقط پشاور پرواز کو ایمرجنسی :پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ سے نیچے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز…

23 mins ago