متحدہ عرب امارات کا کورونا کے ساتھ ایک اور وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا اعلان

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے عالمی وباء کورونا کے ساتھ ایک اور وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا اعلان کردیا ، ایسے افراد جنہیں نزلہ زکام کی بیماری لگنے کا خطرہ زیادہ ہے انہیں فری میں فلو ویکسین لگائی جائے گی۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں ماہ سے ہی فلو لگنے کا زیادہ خطرہ والے ہائی رسک میں شامل افراد کی نزلہ زکام کی ویکسی نیشن فری میں ہوگی ، ہائی رسک والے افراد میں حاملہ خواتین ، 5 سال سے کم عمر بچے ، 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور دیگر بیماریوں جیسے کہ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلاء شامل ہیں جب کہ دیگر افراد نجی و سرکاری ہیلتھ سینٹرز سے 50 درہم کے عوض فلو ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ زکام کے پیش نظر عوام کو انفلوائنزہ ویکسین لگوانے کی تلقین کی جارہی ہے جس کا مقصد اس موسمی وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے ، اس لیے اگر شہریوں میں زکام کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں جب کہ عالمی وباء کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا بھی بہتر رہے گا۔ ادھر ایک اور خلیجی ملک کویت نے کورونا کے ساتھ ایک اور وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ، کویتی شہریوں اور غیرملکیوں کو موسمی نزلہ و زکام سے بچانے کے لیے انفلوئنزا اور نیوموکوکل ویکسی نیشن کا عمل اگلے ماہ شروع ہو جائے گا ، کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کویت کی وزارت صحت کے جانب سے کیا گیا جس کے لیے انفلوئنزا اور نیوموکوکل ویکسین کی آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے ، ویکسین اگلے دو ہفتوں میں آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے آتے ہی وزارت کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

2 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

10 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

19 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

31 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

45 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago