عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

نیو یارک (قدرت روزنامہ ) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں .


عالمی میڈیا کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آگئی جب کہ دسمبر کے لئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں .

ماہرین کے مطابق امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں