پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے سعودی اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کی اجازت دینے سے متعلق اہم پیش رفت

ریاض (قدرت روزنامہ) پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے سعودی اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کی اجازت دینے سے متعلق اہم پیش رفت۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے سعودی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست سعودی عرب واپسی کی اجازت دے دی جائے۔
اس حوالے سے بلال اکبر کی جانب سے اہم ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے سعودی ڈی جی پاسپورٹ اور سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کے صدر سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے زور دیا کہ حکومتِ پاکستان کی منتخب کردہ کورونا ویکسین پائیدار اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ہے، لہذا پاکستان میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو واپسی کی اجازت دی جائے۔

پاکستانی سفیر کی درخواست کے بعد سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کے صدر نے معاملے پر وزارت صحت کے حکام سے مشاورت اور غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ممنوعہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی ہے ، ایسے ملک سے آنے والے افراد مملکت آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں ، وہاں سے ممکت آئیں تاہم آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین نہیں لگوائی بلکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ کو ئی بھی ویکسین لگوائی ہے اور وہ سعودی عرب میں نہیں لگائی جاتی تو انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب سے سفر کرنے سے قبل کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے مقررہ و منظورشدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوئی ہیں اور توکلنا پر ان کا سٹیٹس امیون ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں جب کہ وہ افراد جنہوں نے مقررہ ویکسین نہیں لگوائی اور وہ مسافروں کی آمد پر پابندی والے ممالک سے آنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ وہ 14 دن کسی ایسے ملک میں گزارنے کے بعد مملکت آئیں جن پر پابندی عائد نہیں ہے۔ مملکت آنے والے غیر ملکیوں کو چاہیے کہ وہ مملکت پہنچنے سے قبل ’قدوم‘ ایپ پر اپنا اندراج کرائیں جس کے ذریعے ویکسین اور قرنطینہ کے حوالے سے دیگر معاملات اپ ڈیٹ کرائے جاسکیں۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

8 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

25 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

37 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

50 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago