چمن کے راستے افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ‌آج سے بند

چمن (قدرت روزنامہ )‌ آل پارٹیز تاجر اتحادنے مطالبات کے حق میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین

القوامی شاہراہ آج سے بند کردیا ہے

پاک افغان سرحد پر احتجاجی دہرنا میں شریک افراد پاک افغان باڈر پر مقامی افراد کیلیے پاسپورٹ کی

شرط واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں

آل پارٹیز تاجر اتحاد کی جانب سے گزشتہ ایک مہینے سے چمن باڈر روڈ پر دہرنا جاری تھا

پاک افغان باڈر شاہراہ کی بندش سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ

گئے

پاکستان کی مرکزی حکومت نے یکم نومبر سے چمن باڈر پر آمدورفت پاسپورٹ ویزہ پر کردیا ہے جس سے مقامی افراد کی نقل حمل رک گئی
دھرنا میں شریک افراد چمن پرانے طریقہ کار چمن شناختی کارڈ پر سرحد سے آمدورفت کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں
لیویز زرائع کے مطابق احتجاجی دہرنا میں شریک افراد پاک افغان باڈر پر مقامی افراد کیلیے پاسپورٹ کی شرط واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں
پاک افغان سرحد پر دھرنے کے باعث پاکستان کے راستے افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ متاثر ہوئی ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے غیرقانونی افغان مہاجرین کی چمن کے راستے واپسی بھی متاثر ہوئی ہے
یاد رہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے غیرقانونی افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے اور گذشتہ روز بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفر نس میں کہا تھا کہ جنوری میں کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ کیا جاے گا
تاہم نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑنے پی او آرکارڈز رکھنے والے افغان مہاجرین کی اطلاعات کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے

. .

متعلقہ خبریں