سائفر کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل کرلئے گئے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب الجواب کاآغاز کردیا،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست نہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس سوال کو ابھی ہم کھلاچھوڑ دیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے اس بارے میں مزید جاننا چاہیں گے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے حوالے سےدستاویزات ساتھ لایا ہوں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آئین میں اختیارات کی تقسیم واضح ہے .

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ 16اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جج کی طرف سے جیل ٹرائل کیلئے کوئی ریکوئسٹ نہیں تھی،وزارت داخلہ کی طرف سے سکیورٹی خدشات کاایک مراسلہ جاری ہوتا ہے،اس تمام صورتحال میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی،29اگست کا نوٹیفکیشن بھی اسی حکمت عملی کا حصہ تھا،اس حکمت عملی کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو عوام سے دور رکھناتھا .

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات کا بھی ذکر نہیں،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ نوٹیفکیشن میں جنرل سکیورٹی خدشات سے متعلق لکھا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل کرلئے گئے .

. .

متعلقہ خبریں