بسم اللہ الرحمن الرحیم کا زبردست وظیفہ عمل کرنے والوں کی زندگی آسان ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اللّہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید میں آیا ہے ’’اِنَّہ‘ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاَنَّہ’ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘یہ خط سلیمان علیہ السّلام کی طرف سے ہے اور اللّہ پاک کے اسم مبارک سے آغاز کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے ۔ حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنے خط کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا ۔ اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ،تو اللّہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اللّٰہ نے فرمایا ، اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام

سے ، اس کا چلنا بھی ہے اور اس کا رُکنا بھی گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے ۔ یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے ۔ جب نبی پاک حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے فرماتے ، آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ۔رسول پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔ چراغ گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو، برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو علامہ قرطبیؒ نے لکھا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے ۔ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے فضائل و فوائد ۔ ہر مشکل اور ہر حاجت کے لیے : جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا مانگے ۔ پھر ایک ہزار اسی طرح پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دُعا کرے ۔ اسی طرح بارہ ہزار پورے پڑھے ، تو انشاءاللّہ ہر مشکل سے نجات اور ہر حاجت پوری ہوگی ۔ بسم اللّہ کے حروف کے عدد 786 ہیں ۔ جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا کیا کرے ۔ تو انشاءاللّہ مقصد پورا ہوگا ۔تسخیر قلوب : جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے ، تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت و عزت ہوگی ، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا ۔حفاظت از آفات :جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو 100 مرتبہ پوری بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے ، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا ۔ چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت : سونے سے پہلے 21 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں ، تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا ۔ ظالم پر غلبہ : کسی ظالم کے سامنے 50 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر جانے سے اللّہ تعالیٰ اس کو مغلوب کرکے اس کو غالب کر دیں گے ۔ ذہن اور حافظہ تیز کرنے کے لیے : 786 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پینے سے ذہن کھل گائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔کھیتی کی حفاظت اور برکت کے لیے :101 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر کھیت میں مخصوص جگہ دفن کر دے ، تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی اور اس میں برکت ہوگی ۔ حفاظت اولاد : جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں ، وہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 61 مرتبہ لکھ کر تعویز بنا کر اپنے پاس رکھے ، تو بچے محفوظ رہیں گے ۔ حکام کے لیے :بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کسی کاغذ پر 500 مرتبہ لکھے اور اس پر 150 مرتبہ بسم اللّہ پڑھے ۔ پھر اس تعویز کو اپنے پاس رکھے ، تو حکام مہربان ہوجائیں گے اور ظالم کے شر سے محفوظ رہے گا ۔رمضان میں یہ سارے اعمال ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بہت ہی اکسیر ہیں۔

Recent Posts

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

1 min ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

11 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

37 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

50 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

57 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago