عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

لندن(قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں .

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی .

دسمبر کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کئے گئے ہیں .

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286.20 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے . انٹر بینک مارکیٹ کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286.50 روپے پر بند ہوا تھا .

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان شروع ہو گیاہے ، انڈیکس میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 144 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 918 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں