اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابراعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں چل رہی ہے۔
یہ بات بابراعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اُنہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چھوٹے بھائی کو امپورٹڈ وزیرِ اعظم کے طور پر بٹھایا گیا، اب نواز شریف ڈبل امپورٹڈ ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے دو بیانات اس بات کا ثبوت ہیں، پہلے ڈونلڈ لو تھا اور اب ڈونلڈ بلوم ہے جس نے پولیٹیکل ایکٹر (نواز شریف) سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگ تیار بیٹھے ہیں کہ 8 فروری کو مہنگائی کا، پیٹرول بم کا بدلہ لیں گے، پرچی کے ذریعے سے بدلہ لیا جائے گا جیسا جمہوریت میں ہوتا ہے، لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے، کسی کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑ سکتا۔
بابر اعوان سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ علی نواز اعوان کو استحکامِ پاکستان پارٹی جوائن کرنے پر کس طرح دیکھتے ہیں؟
اُنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…