ایران نے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایران نے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے توانائی کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، بجلی فراہمی کے سلسلے میں انفراسٹرکچرتعمیر کیا جا چکا ہے۔ ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ اضافی بجلی فراہمی

منصوبے کے جلد آغاز کیلئے متعلقہ اداروں میں قریبی روابط کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی و پٹرولیم تابش گوہر نے واضح کیا ہے کہ توانائی کے شعبہ کی بہتری کیلئے بجلی کی پیداوار ، تقسیم و ترسیل کی مربوط اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،ملک کو جب بجلی کی ضرورت تھی تو بہت سے آئی پی پیز سے پیداوار دستیاب نہیں تھی،معاملے کی انکوائری کرائیں گے۔ نیشنل الیکٹرسٹی پلان 2021سے متعلق مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کی مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری دی اس کے علاوہ قابل تجدید توانائی کا انرجی مکس میں حصہ بڑھانے کے لئے 2019 میں قابل تجدید توانائی کی منطوری دی گئی اور پن بجلی کو بھی قابل تجدید توانائی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

23 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

32 mins ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

38 mins ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

45 mins ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

48 mins ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

51 mins ago