نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا .

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے .

نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کی .

قائد نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا . بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں .

صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، جنہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا .

کیپٹن (ر) صفدر خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہوگئے اور سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں .

. .

متعلقہ خبریں