75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ٗ طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھادیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے، سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا، موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں

کے حقوق کے لیے بھی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ افغانستان کو گزشتہ 40 سال سے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کو قوم پرستی سے جوڑنا انسانیت کی توہین ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کورونا وائرس سے دوچار ہیں۔

Recent Posts

محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…

2 mins ago

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

9 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

9 mins ago

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…

15 mins ago

پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ…

18 mins ago

آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…

22 mins ago