نوکڈی آر ایچ سی میں میل اور فی میل ڈاکٹرز کی عدم تقرری پر عوامی حلقوں میں تشویش


نوکنڈی(قدرت روزنامہ) نوکنڈی آر ایچ سی میں میل اور فی میل ڈاکٹرز کی عدم تقرریوں سے نئے بھرتی شدہ افراد کو ملازمتوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے نوکنڈی آرایچ سی جسے ٹی ایچ کیو کادرجہ دیا تھا اور نوٹیفیکشن بھی جاری ہوا تھا مگر چھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تحصیل نوکنڈی کے واحد ہسپتال میں کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی تعینات عمل میں نہیں لائی گئی ہسپتال میں دو سال سے ادویات نہیں دی گئی ہے ایکسرے مشین تک نہیں ہے لیبارٹری میں مختلف امراض کے ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری انچارج لیب گذشتہ دوسالوں سے اٹیچمنٹ پر دالبندین کے ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جوکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے نوکنڈی میں جب کوئی نوجوان کسی محکمہ میں بھرتی ہوتا ہے تو اسے فزیکل ٹیسٹ یا میڈیکل رپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو نوکنڈی ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں روپے خرچ کرکے دالبندین جانا پڑتا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت بلوچستان کے اعلی حکام نوکنڈی آر ایچ سی میں فوری طور پر میل فیمیل ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ادویات کا کوٹہ موجودہ آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائیں علاو¿ہ ازیں ہسپتال سے اٹیچ کیے گئے ملازمین کو انکے اسٹیشن پر ڈیوٹی کاپابند کیا جائیں .

.

.

متعلقہ خبریں